السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ٹیلیفون کی گھنٹی سن کر نماز توڑ دینا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر نماز نفل نماز میں ہو تو اس مقصد کے لیے نماز توڑ دینا جائز ہے مگر مکروہ اور ناپسندیدہ عمل ہے۔ اور اگر نماز فرض ہو تو نماز توڑنا جائز نہیں ہے، جیسے کہ اللہ عزوجل کا فرمان ہے: وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ ﴿٣٣﴾ (محمد: 47/33)’’اور اپنے اعمال باطل مت کرو۔‘‘ ہاں اگر محسوس ہو کہ یہ فون نہ سننے سے کوئی انتہائی شدید نقصان ہو سکتا ہے تو اس صورت میں نماز توڑ دینا جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب