السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نفاس والی عورت کے لیے نماز روزے کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
: نفاس والی عورت کے لیے روزہ رکھنا، نماز پڑھنا یا بیت اللہ کا طواف کرنا حرام ہے جیسے کہ حیض والی کے لیے ہے۔ لیکن اسے واجبی روزوں کی قضا دینی ہو گی جو اس سے نفاس کے دنوں میں چھوٹ گئے ہوں، جس طرح کہ حائضہ کا مسئلہ ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب