السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورت جب ولادت کی دردیں محسوس کرے تو کیا اسے نماز پڑھنی ہو گی؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت جب تک حیض و نفاس سے پاک ہو نماز کی پابند ہے۔ اگر ولادت سے ایک دو دن پہلے خون آنا شروع ہو جائے تو یہ نفاس کا حصہ ہے، اس صورت میں نماز نہیں پڑھے گی۔ لیکن اگر صرف دردیں ہوں خون شروع نہ ہو تو نماز پڑھنی ہو گی۔ جیسے کہ دوسرے مریض ہوتے ہیں کہ درد و الم میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ نماز کے پابند ہوتے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب