السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب عورت کو نفاس کی ابتدا ہو رہی ہو اور ان دردوں کی وجہ سے وہ دو یا تین تک نمازیں نہ پڑھ سکی ہو اور نہ ہی خون جاری ہوا ہو تو کیا اسے ان دنوں کی نمازوں کی قضا دینی ہو گی؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں، اسے یہ نمازیں پڑھنی ہوں گی کیونکہ اس قسم کی مرض یا دردوں کی وجہ سے نماز کا وجوب ساقط نہیں ہوتا بالخصوص جب خون بھی جاری نہ ہوا ہو کہ اسے نفاس کہا جائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب