سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(304) طہر کے بعد نمازوں کی قضا

  • 17911
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 741

سوال

(304) طہر کے بعد نمازوں کی قضا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں صبح نماز فجر کے لیے جاگی، مگر سورج نکلنے کے بعد ۔۔ اور میں نے خون دیکھا تو کیا طہر کے بعد مجھے اس نماز کی قضا دینا ہو گی یا نہیں ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں! اس کے ذمے ہے کہ طہر شروع ہونے پر فجر کی یہ نماز بطور قضا ادا کرے۔ کیونکہ اصل معاملہ خون نہ آنا ہے، جب خون نہیں تھا تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اس نے نماز کا وقت اس وقت پایا جب وہ حیض سے نہ تھی۔ مگر مجھے افسوس ہے کہ یہ خاتون نماز فجر کے لیے سورج نکلنے کے بعد بیدار ہوئی۔ انسان کو انتہائی محتاط رہنا چاہئے اور ایسے لازمی وسائل اختیار کرنے چاہئیں کہ بروقت جاگ کر نماز پڑھ سکے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 264

محدث فتویٰ

تبصرے