السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورت کے لیے نماز جمعہ کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ مردوں کی نماز کے بعد پڑھے یا پہلے یا ان کے ساتھ مل کر؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کے لیے نماز جمعہ واجب نہیں ہے، لیکن اگر وہ امام جمعہ کے ساتھ ادا کرے تو بالکل بجا اور صحیح ہے۔ لیکن اگر وہ اپنے گھر میں پڑھتی ہے تو ظہر کی چار رکعت ہی پڑھے گی، اور یہ نماز کا وقت ہو جانے کے بعد ہی پڑھ سکتی ہے، یعنی سورج ڈھلنے کے بعد، اور اکیلی جمعہ نہیں پڑھ سکتی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب