السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت نماز جمعہ پڑھ لے تو ظہر کی نماز اس سے ساقط ہو جاتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب کسی عورت نے امام جمعہ کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھی ہو تو یہ اس کے لیے نماز ظہر سے کافی ہے۔ اسے اس دن کی ظہر کی نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔ لیکن اگر وہ اکیلی نماز پڑھے تو اسے صرف ظہر پڑھنا ہو گی، جمعہ نہیں پڑھ سکتی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب