سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(293) عورتوں کی پچھلی صف ہی افضل ہوتی ہے؟

  • 17900
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 603

سوال

(293) عورتوں کی پچھلی صف ہی افضل ہوتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دیکھا جاتا ہے کہ رمضان المبارک میں عورتیں مسجد میں آخری صفوں کو ترجیح دیتی ہیں جبکہ پہلی صفوں میں جگہ ہوتی ہے، چنانچہ پچھلی صفوں میں بھیڑ ہو جاتی ہے اور آگے جانے والیوں کے لیے راستہ بھی رک جاتا ہے، اور پیچھے بیٹھنے والیاں اپنے خیال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان پر عمل کر رہی ہوتی ہیں کہ "عورتوں کی آخری اور پچھلی صفیں ہی افضل ہوتی ہیں" براہ مہربانی اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں کچھ تفصیل ہے، وہ یہ کہ اگر عورتیں ایسی جگہ نماز پڑ رہی ہوں کہ ان کے اور مردوں کے درمیان پردہ موجود ہو تو ان عورتوں کی بھی پہلی اور ابتدائی صفیں افضل ہوں گی، کیونکہ (پچھلی صفوں کی فضیلت کا) سبب دور ہو چکا ہے اور وہ ہے فتنے کا خوف، چنانچہ ضروری ہے کہ عورتوں کی صفیں بھی اسی طرح مرتب ہوں جیسے کہ مردوں کی ہوتی ہیں۔ پہلے پہلی صف مکمل کی جائے پھر دوسری اور اسی طرح بعد والی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 258

محدث فتویٰ

تبصرے