سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(290) عورتوں کی صفیں بھی مردوں کی طرح سیدھی اور برابر ہوں؟

  • 17897
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 545

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورتوں کی صفوں کو بھی اسی طرح سیدھا اور برابر ہونا چاہئے جیسے کہ مردوں کی ہوتی ہیں؟ اور کیا ان کی پہلی اور پچھلی صفوں کی فضیلت میں کوئی فرق ہو گا جبکہ عورتوں کی جائے نماز مردوں سے بالکل الگ تھلگ ہو۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورتوں کی صفوں میں وہی عمل ست اور مشروع ہے جو مردوں کے لیے ہے، یعنی ان کو سیدھا اور برابر کیا جائے، پہلی ابتدائی صفیں مکمل کی جائیں، اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھڑی ہوں اور درمیان میں خلا نہ رہنے دیں اور جب مردوں اور عورتوں کے درمیان کوئی پردہ وغیرہ حائل نہ ہو تو عورتوں کی بہترین اور فضیلت والی صفیں وہی ہیں جو سب سے پیچھے ہوں، اس لیے کہ وہ مردوں سے دور ہیں، جیسے کہ احادیث میں آیا ہے۔ اگر ان کے درمیان فاصلہ اور پردہ وغیرہ ہو تو ظاہر یہی ہے کہ عورتوں کی افضل صف وہی ہو گی جو ابتدا میں ہو، کیونکہ وہ سبب جو فضیلت کی کمی کا باعث تھا وہ زائل ہو چکا ہے اور امام سے قریب ہونے کی فضیلت حاصل ہو گئی ہے۔۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 255

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ