سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(289) دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے کا طریقہ

  • 17896
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 670

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا دو سجدوں کے درمیان بیٹھتے ہوئے بھی پاؤں کی انگلیوں کا رخ آگے قبلہ کی طرف ہونا چاہئے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ صورت مستحب ہے واجب نہیں ہے اور میں نے کسی صاحب علم کو نہیں دیکھا کہ اس نے درمیانی اور آخری تشہد میں بیٹھنے کی کیفیت کو واجب کہا ہو، صرف مستحب ہونے میں فرق کیا گیا ہے۔ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک دونوں تشہدوں میں پاؤں کا بچھا لینا مستحب ہے۔ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک دونوں تشہدوں میں سرین پر بیٹھنا مستحب ہے جسے تورک کہا جاتا ہے۔ جبکہ امام احمد اور امام شافعی رحمہما اللہ کے نزدیک تفصیل ہے۔ یوں کہ درمیانی تشہد میں پاؤں بچھا کر بیٹھا جائے اور آخری میں تورک کیا جائے یعنی سرین پر بیٹھا جائے، اور یہ ہی حق ہے جو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ثابت ہے اور امام احمد، ابوداؤد اور بخاری رحمہم اللہ کا مذہب ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 254

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ