السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کوئی عورت اپنے ایام مخصوصہ یا ایام نفاس میں وفات پا جائے تو کیا مسجد میں اس کا جنازہ پڑھا جا سکتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں جائز ہے، بشرطیکہ اس سے مسجد کے آلودہ ہونے کا کوئی اندیشہ نہ ہو اور یہ اس لیے کہ تکلیفی احکام موت کے بعد ختم ہو جاتے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب