سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(276) عورتوں کا باجماعت نماز پڑھنے کا حکم

  • 17883
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 577

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورتوں کے لیے باجماعت نماز کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورتوں کا آپس میں باجماعت نماز پڑھنے میں علماء کا اختلاف ہے۔ کچھ منع کرتے ہیں اور کچھ جائز کہتے ہیں اور اکثریت اسی طرف ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ نبی علیہ السلام نے سیدہ ام ورقہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے گھر والوں کی امامت کرا لیا کرے۔ (سنن ابی داؤد، کتاب الصلاۃ، باب امامۃ النساء، حدیث: 591، 592۔ صحیح ابن خزیمۃ، حدیث: 1676۔ مسند احمد بن حنبل: 405/6) یہ روایت سنن ابوداؤد میں ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح کہا ہے۔

اور بعض علماء نے عورتوں کی جماعت کو مستحب کہا ہے اور ان کی دلیل یہی مذکورہ حدیث ہے۔ بعض نے اس کو غیر مستحب اور بعض نے مکروہ بھی کہا ہے اور بعض نے نفل میں اجازت دی ہے، فرضوں میں نہیں اور غالبا راجح یہی ہے کہ ان کی جماعت مستحب عمل ہے اور امام عورت کو قراءت جہری کرنی ہو گی بشرطیکہ غیر محرم اس کی آواز نہ سنتے ہوں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 245

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ