سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(274) عورت کا امام بننا

  • 17881
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 749

سوال

(274) عورت کا امام بننا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورتوں کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے میں سے کسی ایک خاتون کو امام بنا لیں جو انہیں رمضان یا رمضان کے علاوہ میں نماز پڑھائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس بارے میں سیدہ عائشہ، ام سلمہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے احادیث آئی ہیں اور وہ عورت جو جماعت کرائے وہ ان کی صف کے درمیان کھڑی ہو (آگے کھڑی نہ ہو) اور جہری نمازوں میں قراءت بھی جہری کرے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 244

محدث فتویٰ

تبصرے