السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب کوئی عورت امام کرائے تو وہ کہاں اور کیسے کھڑی ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک عورتوں کا کسی عورت کی اقتدا میں نماز پڑھنا مکروہ ہے اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نفل میں اجازت دیتے ہیں، فرض میں نہیں۔ جبکہ امام احمد، شافعی اور ابن حزم رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک یہ عمل مستحب ہے اور سیدہ عائشہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے ثابت ہے، بلکہ ان سے عورتوں کی فرضوں میں جماعت کرانا ثابت ہے اور یہ کہ امام صف کے درمیان کھڑی ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب