سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(256) اجنبی عورت کو نماز پڑھتے دیکھ لے تو نماز باطل نہیں ہوگی؟

  • 17863
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 548

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض اوقات سیرگاہوں وغیرہ میں میری اہلیہ میرے ساتھ ہوتی ہے، اور میں نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد چلا جاتا ہوں اور یہ وہیں نماز پڑھتی ہے، تو کیا اگر اسے کوئی اجنبی نماز پڑھتے دیکھ لے تو اس کی نماز باطل ہو جائے گی ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں، ہرگز نہیں، اس کی نماز باطل نہیں ہو گی، بلکہ اگر عورت مردوں کی موجودگی میں نماز پڑھے تو نہ اس کی نماز باطل ہو گی اور نہ مردوں کی۔ تاہم اصل قاعدہ یہ ہے کہ عورتوں مردوں کی صفوں سے پیچھے ہونی چاہئیں۔ لیکن اگر بہت زیادہ بھیڑ ہو اور اتفاق سے کوئی مرد کے آگے نماز پڑھ لے تو اس عورت کی نماز باطل نہیں ہو گی بشرطیکہ اس نے شرعی حجاب لیا ہو اور اس کے جسم کا کوئی ایسا حصہ ظاہر نہ ہو جس کا اجنبیوں کے سامنے ظاہر کرنا ناجائز ہو۔ اس کی نماز بالکل صحیح ہو گی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 233

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ