السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وحشی جانوروں کے چمڑے کی فر میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خرگوش کی فر میں بلاشبہ نماز جائز ہے۔ لومڑی کی فر میں اختلاف ہے اور ظاہر یہ ہے کہ جائز ہے۔ اسی طرح بجو کے چمڑے میں بھی جائز ہے۔ اور جن درندوں کے چمڑوں کو پہننے سے آپ نے منع فرمایا ہے، ان کے علاوہ باقی کے چمڑوں میں نماز پڑھ لینا جائز ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب