سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(329) عیدگاہ سے واپس آکر دو نفل ادا کرنا

  • 1785
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1054

سوال

(329) عیدگاہ سے واپس آکر دو نفل ادا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عید کے روز عیدگاہ سے واپس آ کر دو نفل ادا کرنے کی حیثیت کیا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے :

«عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اﷲ عنهما أَنَّ النَّبِیَّ ﷺخَرَجَ يَوْمَ الْفِطْرِ فَصَلَّی رَکْعَتَيْنِ لَمْ يُصَلِّ قَبْلَهَا وَلاَ بَعْدَهَا»(بخارى-كتاب العيدين-باب الصلاة قبل العيد وبعدها)

’’ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک نبیﷺ نے عیدالفطر کی نماز دو رکعتیں پڑھی نہ پہلے نفل پڑھے نہ بعد میں‘‘عیدگاہ سے واپس آ کر عید کے روز رسول اللہﷺ کا دو رکعت نفل پڑھنا مجھے معلوم نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 252

محدث فتویٰ

تبصرے