السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ تو معلوم ہے کہ عورت اقامت نہیں کہہ سکتی، لیکن اگر کیا جب وہ عورتوں کی جماعت کرا رہی ہو تو تب بھی نہیں کہہ سکتی؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورتوں کے لیے اقامت کہنا سنت سے ثابت نہیں ہے، خواہ وہ اکیلی اکیلی پڑھیں یا کوئی ایک ان میں سے ان کی جماعت کرائے۔ جیسے کہ ان کے لیے اذان کہنا جائز نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب