سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(237) عورت کا اذان و اقامت کہنا

  • 17844
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 2099

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ اذان اور اقامت کہے ۔ اگر عورت جنگل میں اکیلی ہو ۔ یا عورتوں ہی کا اجتماع ہو تو کیا وہ یہ کام کر سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورتوں کے لیے اذان یا اقامت کہنا جائز نہیں ہے، خواہ وہ کہیں مقیم ہوں یا سفر میں ہوں۔ اذان اور اقامت ایسے اعمال ہیں جو مردوں کے لیے خاص ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی صحیح احادیث سے ایسے ہی ثابت ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 225

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ