سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(235) ایامِ نفاس میں عورت گھر میں ہی رہے یا باہر بھی جاسکتی ہے؟

  • 17842
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 868

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نفاس والی عورت کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ایام نفاس پورےہونے تک اپنے گھر ہی میں رہے اور باہر نہ جائے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نفاس والی عورت کا حکم عام مسلمان عورتوں کا سا ہے۔ حسب ضرورت اسے گھر سے باہر جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ لیکن اگر کوئی ضرورت نہ ہو تو تمام عورتوں کے لیے افضل یہی ہے کہ اپنے گھروں کے اندر ہی رہیں۔ اللہ عزوجل کا فرمان ہے:

﴿وَقَرنَ فى بُيوتِكُنَّ وَلا تَبَرَّجنَ تَبَرُّجَ الجـٰهِلِيَّةِ الأولىٰ...﴿٣٣﴾... سورةالأحزاب

’’اور اپنے گھروں کے اندر ٹکی رہو اور پہلی جاہلیت کے سے انداز میں اپنی زینت کا اظہار مت کرتی پھرو۔‘‘

 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 223

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ