سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(234) ایام نفاس کے دوران زرد رنگ کی رطوبت آنا

  • 17841
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 844

سوال

(234) ایام نفاس کے دوران زرد رنگ کی رطوبت آنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایام نفاس کے دوران چالیس دن تک زرد رنگ کی رطوبت سی آتی رہتی ہے، تو کیا اس صورت میں نماز روزہ رکھا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ولادت کے بعد عورت کے جسم سے جو بھی خارج ہو مثلا خون، زرد یا میلے رنگ کی رطوبت اور آلائش وغیرہ تو اس کا حکم نفاس کا ہے۔ کیونکہ یہی فطرت ہے حتیٰ کہ چالیس دن پورے ہو جائیں۔ اور اس کے بعد اگر معروف خون آئے اور اس میں کسی قسم کا انقطاع نہ ہو تو یہ نفاس ہی ہو گا، ورنہ استحاضہ وغیرہ ہو گا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 223

محدث فتویٰ

تبصرے