سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(230) نفاس کے خون کے بعد زرد رنگ کی آلائش آنا

  • 17837
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-18
  • مشاہدات : 1937

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کا خون نفاس دو ہفتے جاری رہا، اس کے بعد آہستہ آہستہ زرد رنگ کی آلائش میں تبدیل ہونا شروع ہو گیا جیسے کہ ناک کی ریزش ہوتی ہے اور چالیس دنوں تک ایسے ہی رہا۔ تو یہ آلائش جو خون کے بعد آتی رہی ہے یہ نفاس کے حکم میں ہے یا کچھ اور ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ زرد رنگ کی آلائش یا رطوبت خون نفاس کے حکم میں ہے جب تک کہ صاف واضح طور پر طہارت نہ دیکھے۔ جب تک یہ آلائش آتی رہے یہ پاک شمار نہیں ہو گی۔ واضح طہارت دیکھنے کے بعد غسل کرے اور نماز شروع کرے خواہ یہ چالیس دنوں سے پہلے ہی ہو جائے۔ اور بعض عورتیں جو یہ سمجھتی ہیں کہ انہیں چالیس دن تک رکنا ہے خواہ وہ پاک بھی ہو جائیں تو یہ غلط خیال ہے۔ عورت خواہ دس دن کے بعد پاک صاف ہو جائے اس پر نماز پڑھنا واجب ہو جاتا ہے اور ہر وہ عمل لازما ہوتا ہے جو پاک عورتوں پر لازم آتا ہے۔ حتیٰ کہ میاں بیوی کا ملاپ بھی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 221

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ