السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایسی عورت کا کیا حکم ہے کہ اسے ولادت کا درد شروع ہوا اور پھر اس وجہ سے دو تین دن نماز نہیں پڑھ سکی، مگر اسے نفاس کا خون بھی جاری نہ ہوا، تو کیا اسے اپنی ان نمازوں کی قضا دینی ہو گی ۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں اسے یہ نمازیں بطور قضا پڑھنی ہوں گی۔ کیونکہ مرض اور درد وغیرہ کی وجہ سے نماز کی فرضیت نہیں ٹلتی ہے اور پھر اسے خون نفاس بھی شروع نہیں ہوا کہ اسے نفاس کی ابتداء کہہ سکیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب