السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر عورت کو رمضان کے دنوں میں خون کے معمولی نشان محسوس ہوں اور پورے رمضان اسے یہی صورت درپیش رہے تو کیا یہ روزے رکھے اور کیا اس کے یہ روزے صحیح ہوں گے ۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں، اس کے روزے بالکل صحیح ہیں اور خون کے یہ داغ جو اسے محسوس ہوئے ہیں یہ کچھ نہیں ہیں، کیونکہ یہ دوسری رگوں سے ہین۔ اور حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اس قسم کے خون کے متعلق فرمایا تھا کہ یہ ویسے ہی ہے جیسے کسی کو نکسیر آ جائے اور حیض نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب