سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(327) عیدین میں دو خطبے دینا..!
  • 1783
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1211

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عیدین کے جمعہ کی طرح دو خطبے ہیں یعنی خطیب ایک خطبہ کھڑا ہو کر دے پھر بیٹھ جائے پھر کھڑا ہو کر دوسرا خطبہ دے یا کہ ایک ہی خطبہ ہے یعنی درمیان میں بیٹھا نہیں جائے گا نیز جو علماء عید کے خطبہ کو جمعہ کے خطبہ پر قیاس کرتے ہیں ان کے قیاس کی کیا حیثیت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عیدین کا ایک خطبہ تو رسول اللہ ﷺ کی احادیث مبارکہ سے ثابت ہے البتہ عیدین کے لیے دو خطبے رسول اللہﷺسے ثابت نہیں دو خطبے والی کوئی ایک روایت بھی درجہ احتجاج وقبول تک نہیں پہنچتی۔ رہا عدد میں خطبہ عیدین کو خطبہ جمعہ پر قیاس کرنا تو اس کی شرعاً کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 250

محدث فتویٰ

تبصرے