السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نفاس والی عورت اگر چالیس دن پورے ہونے سے پہلے ہی پاک ہو جائے اور روزے رکھے تو کیا اس کے یہ روزے صحیح ہوں گے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس خاتون کے روزے بالکل صحیح اور درست ہیں۔ کیونکہ جب پاکیزگی حاصل ہو گئی خواہ چالیس دنوں سے پہلے ہو تو یہ پاک عورتوں میں شمار ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب