سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(215) استحاضہ کے ساتھ شوہر کا ملاپ

  • 17822
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 873

سوال

(215) استحاضہ کے ساتھ شوہر کا ملاپ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا استحاضہ والی عورت کے ساتھ شوہر کا ملاپ جائز ہے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مستحاضہ وہ عورت ہوتی ہے جسے خون آتا رہتا ہو مگر وہ حیض یا نفاس کا خون نہ ہو، اور اس کا حکم طاہرہ عورت والا ہوتا ہے۔ یہ نماز پڑھے، روزہ رکھے اور اپنے شوہر کے لیے بھی حلال ہے۔ اسے چاہئے کہ ہر نماز کے لیے علیحدہ وضو کیا کرے جیسے کہ سلسل البول کے مرٰج کا حال ہوتا ہے یا جسے ہمیشہ ریاضح خارج ہوتی رہتی ہو تو ایسی عورت کو لنگوٹ وغیرہ باندھ کر اپنا بچاؤ کرنا چاہئے کہ اس کا جسم یا کپڑے آلودہ نہ ہوں۔ اور یہ مسئلہ صحیح احادیث سے اسی طرح ثابت ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 216

محدث فتویٰ

تبصرے