سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(213) عورتوں کا فجر کے وضو سے چاشت پڑھنا

  • 17820
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 754

سوال

(213) عورتوں کا فجر کے وضو سے چاشت پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اس طرح کی عورت کے لیے جائز ہے کہ فجر کے وضو سے چاشت کی نماز بھی ادا کر لے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ صحیح نہیں ہے، کیونکہ چاشت کی نماز کا اپنا ایک وقت ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ اس نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد نیا وضو کرے۔ کیونکہ یہ مستحاضہ کی طرح ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مستحاضہ کے لیے یہی ارشاد فرمایا ہے کہ وہ ہر نماز کے لیے نیا وضو کرے۔ چنانچہ ظہر کا وقت سورج ڈھلنے سے لے کر عصر تک ہے۔ اور عصر کا وقت ظہر کا وقت ختم ہو جانے کے بعد سے لے کر سورج زرد ہونے تک ہے یا بصورت ضرورت سورج غروب ہونے تک ہے۔ اور مغرب کا وقت سورج غروب ہونے سے لے کر شفق کے غروب تک ہے۔ اور عشاء کا وقت سرخ شفق کے غروب سے لے کر آدھی رات تک ہے۔ اور فجر کا وقت صبح صادق سے لے کر سورج ن کلنے تک ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 215

محدث فتویٰ

تبصرے