سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(209) جادو یا بدنظری سے متاثرہ پر قرآن سے دم کرنا جبکہ وہ حائضہ ہو؟

  • 17816
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-06
  • مشاہدات : 674

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی عورت بیمار ہو، اس پر بدنظری یا جادو وغیرہ کا اثر ہو تو کیا اس پر قرآن کریم یا دوسری دعاؤں سے دم کیا جا سکتا ہے جبکہ وہ حیض کی حالت میں ہو ۔۔ یا کوئی مرد مریض ہو اور وہ جنابت سے ہو ۔۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن پڑھنے والے کے لیے تو یہ شرط ہے کہ حدث اکبر سے پاک ہو (یعنی ایسی حالت سے پاک ہو جس میں اس پر غسل لازم ہوتا ہے) جیسے کہ جنابت ہے یا حیض وغیرہ اور مریض کے لیے بھی بہتر یہی ہے کہ وہ بھی پاک ہو۔ لیکن اگر عورت کو حیض کا عارضہ ہو یا ان دونوں میں وہ کسی ایسی صورت حال سے دوچار ہو تو ضرورت کے پیش نظر اس پر قرآن پڑھا جا سکتا ہے اور وہ سبب کوئی بھی ہو سکتا ہے، جن ہو یا جادو یا بدنظری وغیرہ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 213

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ