سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(207) حائضہ جب پاک ہو اسی وقت نماز پڑھنی چاہیے؟

  • 17814
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 770

سوال

(207) حائضہ جب پاک ہو اسی وقت نماز پڑھنی چاہیے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کوئی عورت اگر اپنے حیض سے عصر یا عشاء کے وقت میں پاک ہوئی ہو تو کیا اسے ان نمازوں کے ساتھ ظہر یا مغرب کی نماز بھی ادا کرنی چاہئے اس بنا پر کہ یہ نمازیں حسب ضرورت جمع کر لی جاتی ہیں ۔۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مسئلہ میں علماء کا صحیح اور راجح قول یہی ہے کہ اگر عورت اپنے حیض و نفاس سے عصر کے وقت میں پاک ہوئی ہو تو اس پر واجب ہے کہ وہ اس کے ساتھ ظہر کی نماز بھی ادا کرے۔ کیونکہ معذور کے لئے ان دونوں نمازوں کا وقت ایک ہی ہے مثلا کوئی مریض ہو یا مسافر وغیرہ۔ اسی طرح یہ عورت بھی اپنے طہر کے مؤخر ہونے کے باعث معذور ہے۔ اور یہی صورت حال عشاء کے وقت میں ہے کہ وہ اس کے ساتھ مغرب کی نماز بھی ادا کرے۔ بعض صحابہ کرام سے یہی فتویٰ منقول ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 212

محدث فتویٰ

تبصرے