سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(194) مخصوص ایام میں مہندی لگانا

  • 17801
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 789

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مخصوص ایام کے دوران میں مہندی لگا لینے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا جب تک مہندی کا رنگ باقی رہے یہ نجس سمجھا جائے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایام حیض میں عورت کو مہندی لگا لینا جائز ہے۔ اور حائضہ کا بدن پاک ہوتا ہے، اور اسی لیے اس سے مصافحہ وغیرہ کر لینا بھی جائز ہے۔ اور احادیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ایک ہی برتن میں پانی پیتے تھے جبکہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بعض اوقات ایام سے بھی ہوتی تھیں۔ اور آپ اپنا دہن مبارک وہیں رکھتے تھے جہاں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لب لگے ہوتے۔ اور ایک دوسرے موقعہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ بھی فرمایا تھا کہ ’’تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے۔‘‘( صحیح مسلم، کتاب الحیض، باب جواز غسل الحائض راس زوجھا۔۔، حدیث: 298۔ سنن ابی داؤد، کتاب الطھارۃ، باب فی الحائض تتناول من المسجد، حدیث: 261۔ سنن الترمذی، ابواب الطھارۃ، باب الحائض تتناول الشئی من المسجد، حدیث: 134) الغرض مہندی ایک پاک شے ہے اور پاک جسم پر لگتی ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 204

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ