سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جادو کا علاج

  • 178
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 3664

سوال

جادو کا علاج
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جادو کا کیا علاج ہے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اول:

یہ دیکھا جائے گا جادوگر نے جادو کس چیز میں کیا ہے اگر اس کا پتہ چل جائے کہ اس نے کسی جگہ میں بالوں پر یا کنگھی کے دندانوں پر یا اس کے علاوہ کسی اور چیز پر کیا ہے جب یہ پتہ چل جائے کہ فلاں جگہ پر رکھا ہے تو اس چیز کو زائل کر دیا اور جلا دیا اور تلف کر دیا جائے تو جو کیا گیا ہے وہ ختم اور جو جادو گر کا ارادہ تھا وہ زائل ہو جائے گا ۔

دوم:

یہ کہ اگر جادوگر کا پتہ چل جائے تو اس پر لازم کیا جائے کہ جو اس نے کیا ہے وہ اسے زائل کرے تو اسے یہ کہا جائے گا کہ یا تو اسے جو کہ تو نے کیا ہے اسے زائل کر دے یا پھر تیری گردن مار دی جائے گی تو پھر جب وہ اسے ختم کر دے تو ولی الامر اس کی گردن اڑائےگا کیونکہ صحیح مسئلہ یہی ہے کہ جادوگر کو بغیر توبہ کے قتل کیا جائے گا جیسا کہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے کیا تھا ۔

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا :

"جادوگر کی حد تلوار سے اس کی گردن اڑانی ہے " ۔

اور جب حضرت ام المومنین حفصہ رضی اللہ عنہا کو یہ معلوم ہوا کہ ان کی لونڈی جادو کرتی ہے تو انہوں نے اسے قتل کر دیا ۔

سوم:

پڑھائی کا جادو کے ختم کرنے میں بہت بڑا اثر ہے اور وہ اس طرح کہ جس پر جادو کیا گیا ہے اس پر یا پھر ایک برتن میں آیۃ الکرسی اور سورت اعراف اور یونس اور مریم جو جادو کی آیات اور اس کے ساتھ سورت کافرون اور اخلاص اور الفلق اور الناس پڑھے اور اس کی عافیت اور شفاء کی دعاء کرے اور خاص طور پر وہ دعاء جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے وہ پڑھے :

" اللهم رب الناس اذھب الباس واشف انت الشافی لا شفاء الا شفاؤك لا يغادر سقما "

( اے لوگوں کے رب تکلیف دور کر دے اور شفا یابی سے نواز تو ہی شفا دینے والا ہے تیری شفاء کے علاوہ کوئی شفا‎ء نہیں ایسی شفاء نصیب فرما کہ جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے"

اور ایسے ہی وہ دم جو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا تھا :

" بسم الله ارقيك من كل شئ يؤذيك ومن شر كل نفس أو عين حاسد الله يشفيك بسم الله أرقيك "

(میں اللہ کے نام سے تجھے ہر اس چیز سے دم کرتا ہوں جو کہ تکلیف دینے والی ہے اور ہر نفس کے شر سے یا ہر حاسد آنکھ سے اللہ آپ کو شفا دے میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں "

تو اس دم کو تین مرتبہ کرے اور تین مرتبہ " قل ھو اللہ احد " اور معوذتین " قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس " بھی تین مرتبہ دہرائے اور ایسے ہی وہ پانی میں پڑھے جو ہم نے ذکر کیا ہے اور اس میں سے جسے جادو کیا گیا ہے وہ پیے اور باقی پانی سے غسل کرے یہ ایک یا اس سے زیادہ حسب ضرورت کرے تو ان شاء اللہ جادو کا اثر جاتا رہے گا یہ علاج علماء نے اپنی کتب میں ذکر کیا ہے مثلا شیخ عبدالرحمان بن حسن رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ( فتح المجید شرح کتاب التوحید ) میں ( باب ما جاء فی النشرۃ ) منتر کے باب میں ذکر کیا ہے اور ان کے علاوہ دوسروں نے بھی ذکر کیا ہے -

چہارم:

سات بیری کے پتے کوٹ کر پانی میں ملائیں اور اس پر آیات اور سورتیں اور دعائیں پڑھیں جن کا ذکر پیچھے کیا گیا ہے تو یہ پانی پیا بھی جائے اور اس سے غسل بھی کرے اور ایسے ہی یہ اس کے علاج میں بھی نفع مند ہے جسے اس کی بیوی سے روکا گیا ہے تو سبز بیری کے سات پتے پانی میں رکھ کر اس پر مندرجہ بالا آیات و سورتیں اور دعائیں پڑھیں تو اللہ کے حکم سے یہ نافع ثابت ہو گا ۔

جادو والے مریض اور اس کے لئے جسے اس کی بیوی سےروک دیا گیا ہو کہ وہ اس سے جماع نہ کر سکے اس کے لئے پانی اور بیری کے پتوں پر جو آیات پڑھنی ہیں وہ ذیل میں ذکر کی جاتی ہیں:

١- سورت فاتحہ پڑھنی ہے -

2- سورت بقرہ میں سے آیۃ الکرسی پڑھنی اور وہ اللہ کا فرمان یہ ہے :

" الله لا اله الا هو الحی القیوم لا تاخذه سنة ولا نوم له ما فی الارض من ذالذی یشفع عنده الا باذنه یعلم ما بین ایدیهم وما خلفهم ولا یحیطون بشیء من علمه الا بما شاء وسع کرسیه السماوات والارض ولا یؤده حفظهما وهو العلی العظیم "

( اللہ تعالی ہی معبود برحق ہےجس کے سوا کوئی معبود نہیں جوزندہ اور سب کا تھامنے والا ہے جسے نہ تو اونگھ آئے اور نہ ہی نیند – آسمان وزمین میں تمام چیزیں اسی کی ملکیت ہیں کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے وہ جو انکے سامنے ہے اور جو انکے پیچھے ہے اس کے علم میں ہے وہ اسکے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جتنا وہ چاہے اس کی کرسی کی وسعت نے آسمانوں وزمین کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالی ان کی حفاظت سے نہ تو تھکتا اور نہ ہی اکتاتا ہے اور وہ بلند اور بہت بڑا ہے – (البقرہ 255)

3 - سورت اعراف کی یہ آیات پڑھیں :

﴿قالَ إِن كُنتَ جِئتَ بِـٔايَةٍ فَأتِ بِها إِن كُنتَ مِنَ الصّـٰدِقينَ ﴿١٠٦ فَأَلقىٰ عَصاهُ فَإِذا هِىَ ثُعبانٌ مُبينٌ ﴿١٠٧ وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذا هِىَ بَيضاءُ لِلنّـٰظِر‌ينَ ﴿١٠٨ قالَ المَلَأُ مِن قَومِ فِر‌عَونَ إِنَّ هـٰذا لَسـٰحِرٌ‌ عَليمٌ ﴿١٠٩ يُر‌يدُ أَن يُخرِ‌جَكُم مِن أَر‌ضِكُم ۖ فَماذا تَأمُر‌ونَ ﴿١١٠ قالوا أَر‌جِه وَأَخاهُ وَأَر‌سِل فِى المَدائِنِ حـٰشِر‌ينَ ﴿١١١ يَأتوكَ بِكُلِّ سـٰحِرٍ‌ عَليمٍ ﴿١١٢ وَجاءَ السَّحَرَ‌ةُ فِر‌عَونَ قالوا إِنَّ لَنا لَأَجرً‌ا إِن كُنّا نَحنُ الغـٰلِبينَ ﴿١١٣ قالَ نَعَم وَإِنَّكُم لَمِنَ المُقَرَّ‌بينَ ﴿١١٤ قالوا يـٰموسىٰ إِمّا أَن تُلقِىَ وَإِمّا أَن نَكونَ نَحنُ المُلقينَ ﴿١١٥ قالَ أَلقوا ۖ فَلَمّا أَلقَوا سَحَر‌وا أَعيُنَ النّاسِ وَاستَر‌هَبوهُم وَجاءو بِسِحرٍ‌ عَظيمٍ ﴿١١٦ وَأَوحَينا إِلىٰ موسىٰ أَن أَلقِ عَصاكَ ۖ فَإِذا هِىَ تَلقَفُ ما يَأفِكونَ ﴿١١٧ فَوَقَعَ الحَقُّ وَبَطَلَ ما كانوا يَعمَلونَ ﴿١١٨ فَغُلِبوا هُنالِكَ وَانقَلَبوا صـٰغِر‌ينَ ﴿١١٩ وَأُلقِىَ السَّحَرَ‌ةُ سـٰجِدينَ ﴿١٢٠قالوا ءامَنّا بِرَ‌بِّ العـٰلَمينَ ﴿١٢١ رَ‌بِّ موسىٰ وَهـٰر‌ونَ ﴿١٢٢الاعراف 106

’’فرعون نے کہا ہے کہ اگر آپ کوئی معجزہ لے کر آئے ہیں تو اس کو اب پیش کیجئے اگر آپ سچے ہیں ؟ تو انہوں نے اپنی لاٹھی ڈال دی تو دفعتا وہ صاف ایک اژدھا بن گیا اور اپنا ہاتھ باہر نکالا تو وہ یکایک سب دیکھنے والوں کے روبرو بہت ہی چمکتا ہوا ہو گیا قوم فرعون کے جو سردار لوگ تھے انہوں نے کہا کہ واقعی یہ شخص بہت بڑا جادوگر ہے یہ چاہتا ہے کہ تم کو تمہاری سر زمین سے نکال باہر کرے سو تم لوگ کیا مشورہ دیتے ہو انہوں نے کہا آپ ان کو اور ان کے بھائی کو مہلت دے دو اور شہروں میں ہرکاروں کو بھیج دیجئے کہ وہ سب ماہر جادوگروں کو آپ کے پاس لا کر حاضر کر دیں اور وہ جادوگر فرعون کے پاس حاضر ہوئے اور کہنے لگے کہ اگر ہم غالب ہو گئے تو ہم کو کوئی بڑا صلہ ملے گا ؟ فرعون نے کہا کہ ہاں اور تم سب مقرب لوگوں میں ہو جاؤ گے ان ساحروں نے عرض کیا کہ اے موسی خواہ آپ ‌ڈالیں یا ہم ہی ڈالیں؟ ( موسی علیہ السلام ) کہنے لگے تم ہی ڈالو پس جب انہوں نے ڈالا تو لوگوں کی نظر بندی کر دی اور ان پر ہیبت غالب کر دی اور ایک طرح کا بہت بڑا جادو دکھلایا اور ہم نے موسی علیہ السلام کو حکم دیا اپنی لاٹھی ڈال دیجئے سو اس کا ڈالنا تھا کہ اس نے سارے بنے بنائے کھیل کو نگھلنا شروع کر دیا پس حق ظاہر ہو گیا اور انہوں نے جو کچھ بنایا تھا سب کچھ جاتا رہا پس وہ لوگ موقع پر ہار گئے اور خوب ذلیل ہو کر پھرے اور جو ساحر تھے سجدہ میں گر گئے اور کہنے لگے کہ ہم رب العالمین پر ایمان لائے جو موسی اور ہارون کا رب ہے ) الاعراف 106 122-

4 - سورت یونس کی مندرجہ ذیل آیات پڑھیں :

﴿وَقالَ فِر‌عَونُ ائتونى بِكُلِّ سـٰحِرٍ‌ عَليمٍ ﴿٧٩ فَلَمّا جاءَ السَّحَرَ‌ةُ قالَ لَهُم موسىٰ أَلقوا ما أَنتُم مُلقونَ ﴿٨٠ فَلَمّا أَلقَوا قالَ موسىٰ ما جِئتُم بِهِ السِّحرُ‌ ۖ إِنَّ اللَّهَ سَيُبطِلُهُ ۖ إِنَّ اللَّهَ لا يُصلِحُ عَمَلَ المُفسِدينَ ﴿٨١ وَيُحِقُّ اللَّهُ الحَقَّ بِكَلِمـٰتِهِ وَلَو كَرِ‌هَ المُجرِ‌مونَ ﴿٨٢ یونس /79 82 -

( اور فرعون نے کہا کہ میرے پاس تمام جادوگروں کو حاضر کرو پھر جب جادوگر آئے تو موسی علیہ السلام نے ان سے کہا ڈالو جو کچھ تم ڈالنے والے ہو سو جب انہوں نے ڈالا تو موسی علیہ السلام نے فرمایا کہ جو کچھ تم لائے ہو جادو ہے یقینی بات یہ ہے اللہ تعالی اس کو ابھی درہم برہم کئے دیتا ہے اللہ تعالی ایسے فسادیوں کا کام نہیں بننے دیتا )

3 - اور سورت طہ کی مندرجہ ذیل آیات پڑھیں :

﴿قالوا يـٰموسىٰ إِمّا أَن تُلقِىَ وَإِمّا أَن نَكونَ أَوَّلَ مَن أَلقىٰ ﴿٦٥ قالَ بَل أَلقوا ۖ فَإِذا حِبالُهُم وَعِصِيُّهُم يُخَيَّلُ إِلَيهِ مِن سِحرِ‌هِم أَنَّها تَسعىٰ ﴿٦٦ فَأَوجَسَ فى نَفسِهِ خيفَةً موسىٰ ﴿٦٧ قُلنا لا تَخَف إِنَّكَ أَنتَ الأَعلىٰ ﴿٦٨ وَأَلقِ ما فى يَمينِكَ تَلقَف ما صَنَعوا ۖ إِنَّما صَنَعوا كَيدُ سـٰحِرٍ‌ ۖ وَلا يُفلِحُ السّاحِرُ‌ حَيثُ أَتىٰ ﴿٦٩ طه 65 69 -

( کہنے لگے اے موسی یا تو تو پہلے ڈال یا ہم پہلے ڈالنے والے بن جائیں جواب دیا کہ نہیں تم ہی پہلے ڈالو اب تو موسی علیہ السلام کو یہ خیال گزرنے لگا کہ ان کی رسیاں اور لکڑیاں ان کے جادو کے زور سے بھاگ دوڑ رہی ہیں پس موسی نے اپنے دل میں ڈر محسوس کیا ہم نے فرمایا خوف نہ کر یقینا تو ہی غالب اور برتر رہے گا اور تیرے دائیں ہاتھ میں جو ہے اسے ڈال دے کہ ان کی تمام کاریگری کو وہ نگل جائے انہوں نے جو کچھ بنایا ہے صرف یہ جادوگروں کے کرتب ہیں اور جادوگر کہیں سے بھی آئے کامیاب نہیں ہوتا )

6- سورۃ الکافرین کو پڑھیں ۔

٧ - سور‏ۃ الاخلاص اور معوذتین (فلق اور الناس)

8 - بعض شرعی دعائیں پڑھنا مثلا :

"اللھم رب الناس اذھب الباس واشف انت الشافی لا شفاء الا شفا‏ؤک شفاء لا یغادر سقما "

تین بار پڑھے ۔

( اے اللہ لوگوں کے رب تکلیف دور کر دے اور شفا یابی سے نواز تو ہی شفا دینے والا ہے تیری شفاء کے علاوہ کوئی شفا نہیں ایسی شفا نصیب فرما کہ جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے ) اسے تین بار پڑھے تو اچھا ہے –

اور اگر ہو سکے ساتھ یہ بھی تین بار پڑھے تو بہتر ہے :

" بسم اللہ ارقیک من کل شیء یوذیک ومن شر کل نفس او عین حاسد اللہ یشفیک بسم اللہ ارقیک ۔

( میں اللہ کے نام سے تجھے ہر اس چیز سے دم کرتا ہوں جو کہ تکلیف دینے والی ہے اور ہر نفس کے شر سے یا ہر حاسد آنکھ سے اللہ آپ کو شفا دے میں اللہ کے نام سے آپ کو دم کرتا ہوں ) ۔

اور اگر مندرجہ بالا آیات اور دعائیں مریض کے اوپر پڑھتے جائیں اور اس کے سینے اور سر پر دم کرے تو یہ ان شاء اللہ اللہ کے حکم سے شفا کے اسباب میں سے ہے ۔ .

کتاب : مجموع فتاوی ومقالات متنوعہ ۔ ، تالیف " فضیلۃ الشیخ علامہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ تعالی – م / 8 ص / 144

 ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے