سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(175) ماہواری کے ایام میں کمی و زیادتی

  • 17782
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 689

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مجھے اپنے ماہانہ ایام میں یہ صورت پیش آتی ہے کہ پہلے چار دن خون آتا ہے، پھر تین دن کے لیے رک جاتے ہیں، اور ساتویں دن پھر شروع ہو جاتا ہے مگر پہلے سے کم، اور پھر اس کا رنگ نسواری سا ہو جاتا ہے اور بارھویں دن تک ایسے ہی رہتا ہے۔ براہ مہربانی مجھے اس مسئلہ میں رہنمائی فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے یہ سب ایام چار اور پھر چھ، یہ سب حیض کے ایام ہیں۔ آپ کو ان میں نماز روزہ موقوف کر دینا چاہئے۔ اور آپ کے شوہر کے لیے ان دنوں میں آپ کی قربت جائز نہیں ہے۔ چار دنوں کے بعد آپ کو لازم ہے کہ غسل کریں اور نماز ادا کریں۔ اور آپ ان طہر کے دنوں میں اپنے شوہر کے لیے بھی حلال ہوں گی اور روزہ بھی رکھ سکتی ہیں، بلکہ رمضان میں تو روہ واجب ہوتا ہے، اور اسی طرح بعد کے چھ دنوں میں۔ اور پھر ان کے بعد آپ پر پاکیزہ عورتوں کی طرح غسل کر کے نماز اور روزہ واجب ہے۔ بات یہ ہے کہ ماہانہ عادت میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے اور کبھی یہ دن اکٹھے ہوتے ہیں تو کبھی فرق سے بھی ہوتے ہیں۔

اللہ عزوجل سب کو اپنے پسندیدہ اعمال کی توفیق عنایت فرمائے اور ہمیں اور آپ اور سب مسلمانوں کو دین کی سمجھ اور اس پر ثابت قدمی سے سرفراز کرے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 196

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ