سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(169) موزوں اور پٹی پر مسح کرنے میں فرق

  • 17776
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 902

سوال

(169) موزوں اور پٹی پر مسح کرنے میں فرق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا موزوں پر مسح اور پٹی/پلستر پر مسح میں کوئی فرق ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں ان دونوں مسحوں میں کئی فرق ہیں، مثلا:

1: موزوں پر مسح کے لیے ایک خاص مدت معین ہے، بعض روایات میں چالیس دن کی جگہ چالیس راتوں کا ذکر ہے۔  مگر پلستر پر مسح اس وقت ہو سکتا ہے جب تک اس کی ضرورت ہو۔

2: پٹی/پلستر کسی عضو کے ساتھ خاص نہیں ہے جبکہ موزے (جرابیں) پاؤں کے لیے خاص ہیں۔

3: موزوں پر مسح کے لیے شرط ہے کہ انہیں وضو کر کے پہنا گیا ہو جبکہ پٹی/پلستر کے لیے یہ شرط نہیں ہے۔

4: پٹی/پلستر پر ہر طرح کے حدث (حدث اصغر و اکبر)[1] میں مسح کیا جاتا ہے جبکہ موزوں پر حدث اکبر میں مسح نہیں ہو سکتا بلکہ پاؤں کو باقی جسم کے ساتھ دھونا ہو گا۔ (محمد بن صالح عثیمین)


[1] ہر وہ کیفیت جس میں انسان پر طہارت ہو حدث کہلاتی ہے۔ اگر ریح خارج ہو یا نیند آئے یا بول و براز ہو تو اس صورت میں صرف وضو لازم ہے، اس کو حدث اصغر کہتے ہیں۔ اور جن صورتوں میں غسل واجب ہوتا ہے مثلا احتلام وغیرہ تو اس کو حدث اکبر کہتے ہیں۔ (س ر ع)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 193

محدث فتویٰ

تبصرے