السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا پلستر یا پٹی پر مسح کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس پر سب اطراف سے مسح کیا جائے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں، اس پلستر یا پٹی پر سب اطراف سے مسح کیا جائے۔ کیونکہ قاعدہ ہے کہ بدل کے لیے وہی حکم ہوتا ہے۔ جس کا وہ قائم مقام ہو جب تک کہ سنت سے اس کے خلاف کوئی دلیل نہ مل جائے، اور اس صورت میں مسح غسل کا بدل اور قائم مقام ہے۔ تو جب غسل پورے عضو کا ہوتا ہے تو ایسے ہی مسح بھی پورے عضو کا ہو گا البتہ موزوں پر مسح کرنے میں رخصت ہے کہ اس کے کچھ حصے پر مسح کافی ہوتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب