سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(163) مقیم کر مسح کرنا

  • 17770
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 555

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب آدمی نے مقیم ہوتے ہوئے مسح کیا ہو، پھر سفر شروع کر دے تو کیا اس صورت میں وہ مسافر والا مسح پورا کر سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب آدمی نے مقیم ہوتے ہوئے مسح کیا ہو پھر سفر شروع کر دے تو وہ مسافر والا مسح ہی مکمل کرے۔ اس مسئلے میں یہی قول راجح ہے۔ اگرچہ کچھ اہل علم نے کہا کہ وہ مقیم والا مسح پورا کرے لیکن راجح وہی ہے جو ہم نے عرض کیا۔ کیونکہ سفر شروع کرنے سے پہلے ان کی مسح کرنے کی مدت باقی تھی، اور سفر شروع کر دیا تو اس پر مسافر کا حکم ثابت ہو گیا، لہذا تین دن رات مسح کر سکتا ہے۔ امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق آتا ہے کہ وہ ایسے آدمی کے متعلق پہلے یہی کہا کرتے تھے کہ وہ مقیم والا مسح پورا کرے، لیکن بعد میں مذکورہ بالا قول کی طرف رجوع کر لیا تھا۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 190

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ