السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جمعہ کا خطبہ چھوٹا ہونا اورنماز لمبی ہونا اس کا مطلب کیا ہے کیا یہ طول وقصر مطلق ہے یا نسبی اگر نسبی ہے تو کس نماز کی بنسبت؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نسبی طول وقصر مراد ہے مگر نماز کا طول خطبہ کی بنسبت نہیں نہ ہی قصر خطبہ نماز کی بنسبت ہے بلکہ طول نماز بنسبت دوسری نمازوں کے اور قصر خطبہ بنسبت دیگر خطبوں کے مراد ہے۔ اور اس طول نماز اور قصر خطبہ میں معیار رسول اللہﷺ کی نماز اور آپ کا خطبہ ہے جس کی نماز وخطبہ رسول اللہﷺ کی نماز وخطبہ کے ساتھ طول وقصر میں ملتے ہیں وہ «إِنَّ طُوْلَ صَلاَةِ الرَّجُلِ وَقِصَرَ خُطْبَتِهِ مَئِنَّةٌ مِنْ فِقْهِهِ»کا مصداق ہے۔’’آدمی کی لمبی نماز اور مختصر خطبہ دانائی کی علامت ہے‘‘(مسلم۔الجمعہ۔باب تخفیف الصلاۃ والخطبة)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب