سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(157) جرابوں پر مسح کرنے کا طریقہ

  • 17764
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 669

سوال

(157) جرابوں پر مسح کرنے کا طریقہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

براہ مہربانی جرابوں پر مسح کا طریقہ ارشاد فرمایا جائے، کیا یہ دونوں ہاتھوں سے کیا جائے یا صرف دائین ہاتھ سے، یا بائیں ہاتھ سے دائیں پاؤں پر اور بائیں ہاتھ سے بائیں پاؤں پر ۔۔؟ جزاکم اللہ خیرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سنت یہی ہے کہ دائیں پاؤں پر دائیں ہاتھ سے اور بائیں پاؤں پر بائیں ہاتھ سے مسح کیا جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رمان ہے:

إِذَا تَوَضَّأْتُمْ ، فَابْدَؤُوا بِمَيَامِنِكُمْ (سنن ابی داود، کتاب اللباس، باب فی الانتعال، حدیث: 1414 و سن ابن ماجہ، کتاب الطھارۃ، باب التیمن فی الوضوء، حدیث: 402 و مسند احمد بن حنبل: 354/2، مسند ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ)

’’جب تم وضو کرو تو اپنی دائیں اطراف سے شروع کرو۔‘‘

یہ روایت اہل سنن نے بسند صحیح روایت کی ہے۔ اور اللہ توفیق دینے والا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 186

محدث فتویٰ

تبصرے