سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(155) موزوں پر مسح کرنے میں مردوں اور عورتوں میں فرق

  • 17762
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 562

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا موزوں پر مسح کے مسئلے میں مردوں اور عورتوں میں کوئی فرق ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس مسئلے میں مردوں اور عورتوں کا کوئی فرق نہیں ہے۔ اور یہ اصول پیش نظر رکھنا چاہئے کہ جو احکام مردوں کے لیے ثابت ہیں وہی احکام عورتوں کے لیے بھی ہیں، اور جو احکام عورتوں کے لیے ثابت ہیں وہ مردوں کے لیے بھی ہیں مگر جہاں کسی دلیل سے ان میں فرق کیا گیا ہو تو فرق ہو گا ورنہ نہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 186

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ