السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حدیث شریف ہے کہ نماز جمعہ میں امام خطبہ دے رہا ہو تو بیٹھنے سے قبل ہلکی دو رکعت پڑھ لو کیا یہ تحیۃ المسجد ہیں؟ اور کیا اس وقت ۴ رکعت سنت مؤکدہ پڑھی جا سکتی ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ دو رکعتیں تحیۃ المسجد بھی ہیں اور«مَا مِنْ صَلاَةٍ مَّفْرُوْضَةٍ اِلاَّ وَبَيْنَ يَدَيْهَا رَکْعَتَانِ»(سلسلة الاحاديث الصحيحة ج1 حديث232 ص 411باب الجمعة) بھی دوران خطبہ جمعہ چار رکعات نہیں پڑھ سکتا چار رکعت سنت مؤکدہ والا مسئلہ ظہر سے پہلے ہے جمعہ سے پہلے نہیں خطبہ جمعہ شروع ہونے سے پہلے پہنچے تو خطبہ شروع ہونے تک دو ، چار ، چھ ، آٹھ اور دس جتنی نماز اس کے مقدر میں ہو پڑھ سکتا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب