السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بال یا ناخن کاٹنے کے بعد انہیں دفن کرنے کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ بات کچھ علماء سے ذکر کی گئی ہے کہ انہوں نے بال اور ناخن کاٹنے کے بعد دفن کر دینا عمدہ اور بہتر کہا ہے اور کچھ صحابہ سے بھی یہ منقول ہے۔ اور یہ بات کہ انہیں کسی کھلی جگہ میں رہنے دینا یس کسی جگہ پھینک دینا، گناہ کا کام ہو تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب