سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(147) ناخنوں کو چالیس دن تک نہ کاٹنا

  • 17754
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-07
  • مشاہدات : 750

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اپنے ناخنوں کو چالیس دن سے زیادہ چھوڑے رکھنا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں تفصیل ہے: اگر یہ عمل کفار کی پیروی میں ہو جن کی فطرت ہی مسخ ہو چکی ہے تو یہ کام حرام ہے۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

’’جو کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے تو وہ ان ہی میں سے ہے۔‘‘ (سنن ابی داود، کتاب اللباس، باب فی لبس الشھرۃ، حدیث: 4031 و مصنف ابن ابی شیبۃ: 212/4، حدیث: 19401 و مسند احمد بن حنبل 50/2، حدیث: 5114، 5115)

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ:

’’اس حدیث سے کم از کم یہ بات ضرور معلوم ہوتی ہے کہ ایسا کام حرام ہے، اگرچہ اس کے ظاہر کا تقاضا یہ بھی ہے کہ ان کی مشابہت کرنے والا کافر ہے۔‘‘

اور اگر ناخن بڑھانے کا سبب محض خواہش نفس ہو جیسے کہ انسان کی طبیعت میں ہوتی ہے تو یہ عمل خلاف فطرت ہے اور اس ارشاد نبوی کی مکالفت ہے جو آپ نے اپنی امت کے لیے اس مسئلہ میں مقرر فرمایا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 180

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ