سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(143) مریض کا تیمم کرنا

  • 17750
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-05
  • مشاہدات : 762

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر مریض کے جسم پر کوئی نجاست لگی ہو تو کیا وہ اس کے لیے تیمم کر سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وہ اس کے لیے تیمم نہیں کرسکتا۔ مریض کے لیے اگر ممکن ہو کہ وہ اس نجاست کو دھو سکتا ہے تو دھو لے، ورنہ اسی حالت میں بغیر تیمم کے نماز پڑھے، کیونکہ نجاست کے دور کرنے میں تیمم کا کوئی اثر نہیں ہے۔ بلکہ مطلوب یہ ہے کہ جسم نجاست سے صاف ہو، تو اگر اس کے لیے تیمم کرے گا تو اس سے نجاست زائل نہ ہو گی، نیز یہ بھی ہے کہ تیمم ازالہ نجاست کے لیے شروع نہیں کیا گیا ہے۔ اور عبادات کی بنیاد سراسر اتباع (کتاب و سنت) ہی پر ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 177

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ