سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(133) چار شاخوں میں بیٹھنے سے غسل واجب ہوجاتا ہے؟

  • 17740
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1301

سوال

(133) چار شاخوں میں بیٹھنے سے غسل واجب ہوجاتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مرد اپنی بیوی کے چار شاخوں میں بیٹھتا ہے، ختنہ ختنے سے مل جاتا ہے، مگر آگے نہیں کرتا اور شرمگاہ سے باہر ہی اسے انزال ہو جاتا ہے تو کیا ان دونوں پر غسل ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس صورت میں مرد پر غسل ہے کیونکہ اسے انزال ہوا ہے مگر عورت پر نہیں ہے۔ کیونکہ غسل واجب ہونے کے لیے دخول شرط ہے۔ اور جیسے کہ معلوم ہے کہ ختنے کا مقام حشفہ سے اوپر پیشاب کی نالی سے متصل ہے۔ تو جس طرح سوال میں پوچھا گیا ہے، عورت کے ختنہ سے ملنا تبھی ثابت ہو گا جب دخول ہو گا۔ اور جماع سے وجوب غسل کے لیے حشفہ کا غائب ہونا شرط ہے جبکہ کچھ احادیث کے الفاظ میں یہ بصراحت وارد ہے، مثلا حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ

إِذَا الْتَقَى الْخِتَانَانِ ، وَتَوَارَتِ الْحَشَفَةُ ، فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ  

’’جب دونوں ختنے مل جائیں اور حشفہ چھپ جائے تو غسل واجب ہو گیا۔‘‘ (سنن ابن ماجہ، کتاب الطھارۃ و سننھا، باب ما جاء فی وجوب الغسل اذا التقی الختانان، حدیث: 611 و مسند احمد بن حنبل 178/2، حدیث: 6670۔)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 173

محدث فتویٰ

تبصرے