سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(116) سرخی یا کریم سے وضو کا ٹوٹنا

  • 17723
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 873

سوال

(116) سرخی یا کریم سے وضو کا ٹوٹنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی خاتون کا اپنے بالوں میں کریم استعمال کرنا یا ہونٹوں پر سرخی لگانا اس کے وضو کو توڑنے کا باعث ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی خاتون کا کریم استعمال کرنا یا دوسرے تیل وغیرہ لگانا اس کے وضو کے لیے کسی طرح بھی ناقض نہیں ہے بلکہ روزے پر بھی کوئی اثر نہیں پڑتا ہے۔ اور ایسے ہی ہونٹوں پر سرخی لگانا وضو یا روزے کے لیے کسی خرابی کا باعث نہیں ہے۔ تاہم روزے میں یہ ضرور ہے کہ اگر اس سرخی وغیرہ کا کوئی ذائقہ ہو تو اسے اس طرح استعمال نہ کرے کہ اس کا ذائقہ حلق تک چلا جائے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 160

محدث فتویٰ

تبصرے