السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا یہ جائز ہے کہ آدمی ایک ہی وضو سے دو فرض نمازیں پڑھ لے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں جائز ہے۔ مثلا اگر کسی نے نماز ظہر کے لیے وضو کیا ہو پھر عصر کا وقت آ جائے اور وہ باوضو ہو تو جائز ہے کہ اسی وضو سے نماز عصر بھی پڑھ لے، خواہ اس نے شروع میں یہ نیت نہ بھی کی ہو کہ وہ اس وضو سے دو فرض ادا کرے گا۔ کیونکہ وہ وضو جس سے اس نے ظہر کی نماز پڑھی اس سے اس کا حدث اُٹھ گیا، اور اب وہ اس وقت تک بے وضو نہیں ہو گا جب تک کہ بے وضو ہونے کا کوئی سبب پیش نہ آئے۔ اور بے وضو ہونے کے اسباب (نواقض وضو) معلوم و معروف ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب