السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
(1) جمعہ کی کل رکعات کتنی ہیں ؟(2) جمعہ کے دن زوال ہوتا ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
(1) جمعۃ المبارک کا خطبہ شروع ہونے سے پہلے پہنچے تو خطبہ شروع ہونے تک جتنی چاہے نماز پڑھ لے۔ ایک حدیث میں «فَصَلّٰی مَا قُدِّرَ لَهُ» اور ایک میں ہے «فَصَلّٰی مَا کُتِبَ لَهُ» اور خطبہ شروع ہونے کے بعد پہنچے تو ہلکی پھلکی دو رکعتیں پڑھ لے صحیح مسلم میں ہے۔«اِذَا جَائَ اَحَدُکُمْ وَالْاِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيَرْکَعْ رَکْعَتَيْنِ وَلْيَتَجَوَّزْ فِيْهِمَا»مسلم-الجمعة باب التحية والامام يخطب’’جب تم میں سے کوئی ایسے وقت مسجد میں آئے کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو اسے دو مختصر سی رکعتیں پڑھ لینی چاہئیں‘‘ اور جمعہ کی نماز فرض کے بعد دو رکعت والی حدیث بھی ہے چار رکعت والی بھی اور چھ رکعت والی بھی اب کل رکعتوں کو آپ خود گن لیں ۔
(2) وقت نصف النہار قبل از زوال ہر روز ہوتا ہے۔ البتہ جمعہ پڑھنے والوں کے لیے خطبہ شروع ہونے سے پہلے جتنی ان کے مقدر میں ہو۔ اور خطبہ شروع ہونے کے بعد دو رکعت نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔ بدلیل حدیث «فَصَلّٰی مَا قُدِّرَ لَهُ»مسلم-الجمعة’’پھر اپنے مقدر کی نماز پڑھے‘‘ «فَصَلّٰی مَا کُتِبَ لَهُ»بخارى-الجمعة ’’جس قدر ہو سکے نوافل ادا کرتا ہے‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب