سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(94) بچے کی قے کا حکم

  • 17701
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1800

سوال

(94) بچے کی قے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بچوں کی قے کا کیا حکم ہے، پاک ہے یا پلید؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی چیزوں کا اصل حکم ان کا پاک ہونا ہے۔ صرف اس بات سے کہ یہ چیز معدہ سے خارج ہوتی ہے اور اس میں بو پیدا ہو چکی ہوتی ہے، ہم اسے نجس اور پلید نہیں کہہ سکتے۔ قے بنیادی طور پر پاک ہے اور اس سے وضو بھی نہیں ٹوٹتا ہے۔ اور جن حضرات نے قے کو پاخانہ پر قیاس کرنے کی کوشش کی ہے تو انہیں چاہئے کہ ڈکار کو بھی دبر سے خارج ہونے والی ریح پر قیاس کریں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 146

محدث فتویٰ

تبصرے