سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(92) بچے کے پیشاب سے کپڑے کا ناپاک ہونا

  • 17699
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 863

سوال

(92) بچے کے پیشاب سے کپڑے کا ناپاک ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے نماز کے لیے وضو کیا اور پھر بچے کو اٹھا لیا، مگر اس کے پیشاب سے میرے کپڑے آلودہ ہو گئے، تو میں نے پیشاب والی جگہ دھو کر نماز پڑھ لی، اور وضو دوبارہ نہیں کیا۔ تو کیا اس طرح میری نماز صحیح ہوئی یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کی نماز بالکل صحیح ہے، کیونکہ آپ کے جسم کو بچے کا پیشاب لگ جانا، آپ کے وضو کے لیے ناقص نہیں ہے، آپ پر اتنا ہی واجب ہے کہ پیشاب والی جگہ کو دھو لیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل، خواتین کا انسائیکلوپیڈیا

صفحہ نمبر 145

محدث فتویٰ

تبصرے