السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عورت کی پردے کی چادر اگر گھسٹتے ہوئے پلید ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کے پردے کی لمبی چادر کا پلو گھسٹتے ہوئے اگر نجاست پر سے گزرتا ہے، تو اس کا حکم موزوں کا سا ہے، یعنی اگر اس نجس کی جگہ کے بعد وہ خشک اور پاک جگہ سے گزرتی ہے، تو اس طرح وہ موزے یا چادر پاک ہو جائیں گے، یہی قول قوی ہے۔[1]
[1] بشرطیکہ اس نجاست سے کپڑا گیلا نہ ہوا ہو اور خشک جگہ پر سے گزرتے ہوئے وہ نجاست اچھی طرح زائل ہو گئی ہو۔ (مترجم)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب